رازداری کی پالیسی
اس ویب سائٹ کو آپ کی ڈیوائس پر درست طریقے سے ڈسپلے کرنے کے لیے ہم آپ کے براؤزر کی تفصیلات استعمال کرتے ہیں۔ اگر آپ ہمارے کوکیز کے استعمال پر رضامند ہوتے ہیں، تو ہم آپ کی ڈیوائس پر چھوٹی ڈیٹا فائلیں رکھیں گے جو ہمیں آپ کا مقام، افعال اور ترجیحات یاد رکھنے کے قابل بناتی ہیں، تا کہ ہم آپ کا صارف کا تجربہ بہتر بنا سکیں۔ مذکورہ بالا استعمال کے علاوہ، ہم آپ کا ڈیٹا فریقین ثالث کے ساتھ شیئر نہیں کریں گے، ماسوائے یہ قانون کے تحت درکار ہو۔
Bioil® / Bi-Oil® / Bio‑Oil®
آئل کے استعمال کے ساتھ مصنوعہ کی بہترین کارکردگی حاصل کرنے کے لیے Bio‑Oil جلد کی نگہداشت کی خصوصی مصنوعات کی تحقیق اور تیاری میں مصروف عمل ہے۔ اس برانڈ کو تمام ممالک میں Bio‑Oil® کے نام سے جانا جاتا ہے جبکہ آسٹریا، جمہوریہ چیک، فرانس، جرمنی، سلوواکیہ اور سوئٹزرلینڈ میں اس کا نام Bi-Oil® ہے اور جاپان میں اسے Bioil® کے نام سے جانا جاتا ہے۔
بارے میں
Bio‑Oil نے دھبوں اور جھریوں کی حالت میں بہتری لانے کے لیے 1987 میں پہلی مرتبہ آئل استعمال کیا۔ اس وقت شیلف پر موجود تقریباً ہر مصنوعہ کریم یا لوشن تھی اور اس مصنوعہ کو بہت زیادہ شکوک و شبہات کا سامنا کرنا پڑا۔ آج یہ دھبوں اور جھریوں کے نشانات کے لیے دنیا کی صف اوّل کی مصنوعہ بن گئی ہے۔ 2010 میں، Bio‑Oil نے ایک خصوصی لیبارٹری قائم کی جس کا مقصد جلد کے دیگر مسائل کے علاج کیلئے آئل کے طریقہ استعمال پر تحقیق کرنا تھا۔ 2018 میں، خشک جلد کے لیے آئل پر مبنی ایک جیل لانچ کی گئی تھی اور 2020 میں 100% قدرتی آئلز سے بنائی جانے والی دھبوں اور جھریوں کے لیے ایک مصنوعہ لانچ کی گئی تھی۔ 2021 میں، زیادہ آئل ہر مشتمل ایک باڈی لوشن مارکیٹ میں متعارف کروایا گیا تھا۔ Bio‑Oil پوری دنیا کی معروف سکن کیئر کمپنیوں کو اپنی لائسنس یافتہ مصنوعات کی فروخت اور تقسیم کے لائسنس دینے کے علاوہ اپنی توجہ خصوصی طور پر تحقیق پر مرکوز کرتی ہے۔ Bio‑Oil کی مصنوعات کے بارے میں مزید معلومات کیلئے براہ کرم اپنی مقامی فارمیسی پر جائیں۔
دھبے اور جھریوں کے نشانات
آئل میں جلد کی بہتری کی شاندار صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ یہ مکمل طور پر جاننا مشکل ہے کہ ایسا کیسے اور کیوں ہوتا ہے اور آئل کے فوائد زیادہ تر صرف لوک داستانوں میں ہی ہوتے ہیں۔ Bio‑Oil® Skincare Oil کلینیکل ٹرائلز منعقد کر کے یہ ثابت کرنے والا پہلا آئل تھا کہ یہ دھبوں اور جھریوں کے نشانات کی حالت کو بہتر بنا سکتا ہے۔ ان ٹرائلز کی کامیابیاں دنیا بھر کے ڈاکٹروں اور فارماسسٹس کی جانب اس مصنوعہ کو تجویز کرنے کا پیش خیمہ بنیں۔ آج Bio‑Oil® Skincare Oil کو دھبوں اور جھریوں کے نشانات کیلئے دنیا کی صف اوّل کی مصنوعہ سمجھا جاتا ہے اور اس نے جلد کی نگہداشت کے 400 سے زیادہ انعامات حاصل کیے ہیں۔ پروڈکٹ کی معلومات
خشک جلد
خشک جلد کے مسئلے کو حل کرنے کا بہترین طریقہ جلد پر ایک بندشی تہہ بنانا ہے جو نمی کے اخراج کو روکتی ہے۔ روایتی طور پر خشک جلد کی مصنوعات (کریم، لوشن اور بٹر) میں اس مقصد کے لیے اوسطاً 20% کے قریب آئل، موم یا بٹر شامل ہوتا ہے۔ Bio‑Oil® Dry Skin Gel میں یہ 84% ہوتا ہے۔ Bio‑Oil® Dry Skin Gel نے اپنی عالمی تقسیم 2018 میں شروع کی تھی۔ پروڈکٹ کی معلومات
دھبے اور جھریوں کے نشانات (قدرتی ترکیب)
قدرتی اجزاء سے بنائی جانے والی اسکن کیئر مصنوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کی وجہ سے، Bio‑Oil نے صرف قدرتی آئلز استعمال کر کے دھبوں اور جھریوں کے نشانات کے لیے ایک مصنوعہ تیار کی ہے۔ کلینیکل ٹرائلز کے نتائج نے اس مصنوعہ کو Bio‑Oil کی اصل دھبوں اور جھریوں کے نشانات کے لیے مصنوعہ جتنا ہی مؤثر ثابت کیا ہے، جو پہلی بار ہے کہ کوئی قدرتی مصنوعہ کارکردگی میں اس زمرے کی کسی سرکردہ مصنوعہ کے مساوی ثابت ہوئی ہے۔ Bio‑Oil® Skincare Oil (Natural) نے عالمی سطح پر ترسیل 2020 میں شروع کی۔ پروڈکٹ کی معلومات
باڈی موئسچرائزنگ
ایک مثالی باڈی موئسچرائزر کو فوری طور پر جذب ہو جانا چاہیے اور چکنائی والی باقیات کو نہیں چھوڑنا چاہیے، تا کہ فوری طور پر تیاری ممکن ہو۔ تکنیکی طور پر یہ بہت مشکل کام ہے کیونکہ نمی کو برقرار رکھنے میں مدد کے لئے موئسچرائزیشن کو جلد پر ایک تہہ چھوڑنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ Bio‑Oil® Body Lotion کو Bio‑Oil کی استعمال سے قبل ہلائیں نامی بیمثال ٹیکنالوجی استعمال کر کے بنایا گیا ہے، جو لوشن کو زیادہ آئل کا حامل اور کافی ہلکا رکھنے کے قابل بناتی ہے۔ Bio‑Oil® Body Lotion کو عالمی سطح پر 2021 میں متعارف کروایا گیا۔ پروڈکٹ کی معلومات